ارنا کے مطابق وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے الجزائر کے صدرعبدالمجید تبون سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
دونوں فریقوں نے اس ملاقات میں باہمی سمجھوتوں پر عمل درآمد نیز تعاون میں توسیع پر زور دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور الجزائر کے صدر کی اس ملاقات میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے عوام کے قتل عام کی مذمت کی گئی۔
اس سے پہلے ایران اور الجزائر کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور احمد عطاف کی سربراہی میں دونوں ملکوں کے وفود کی نشست میں اہم ترین دوطرفہ امور پر گفتگو ہوچکی تھی۔
اس نشست میں الجزائر کے وزیرخارجہ احمد عطاف نے ایران کے وزیرخارجہ کے دورہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے روابط کو مثالی قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ ہم باہمی روابط کے زیادہ فروغ کے لئے کوشاں ہیں اور الجزائر ایرانیوں کے لئے دوسرا ملک ہے۔
الجزائر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقے کے موجودہ حساس حالات میں ہمیں اندرونی اور علاقائی حالات پر زیادہ مشاورت اور علاقائی تغیرات کے بارے میں اپنے تحلیل و تجزیئے ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ