انہوں نے کہا ہے کہ حالات مزید بدتر بھی ہوسکتے ہیں لہذا بین الاقوامی سطح پر معاشی دوڑ میں جرمنی کے پیچھے نہ رہ جانے کے لیے اپنی صورتحال کو بحال کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال اس موضوع کو نئی اتحادی حکومت کی تشکیل کا محور ہونا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے دنیا کے تمام ممالک پر کسٹم ڈیوٹی بڑھانے کے بعد، دنیا بھر کی حصص مارکیٹوں میں خوفناک انداز میں گراوٹ آئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ کساد بازاری کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے جس کے نتیجے میں امریکہ کا فیڈرل ریزرو مئی کے مہینے میں شرح سود میں کمی لانے کا اعلان کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے اسٹیل، ایلومینیم اور گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد درآمداتی ڈیوٹی بڑھادی ہے جس سے جرمنی سمیت پورے یورپ میں اقتصادی کساد بازاری میں شدت آسکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ