7 اپریل، 2025، 3:48 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85796690
T T
0 Persons

لیبلز

وزیر خارجہ ایران: اس وقت گیند امریکا کی کورٹ میں ہے

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اس وقت گیند امریکا کی کورٹ میں ہے اور اب اس کو اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز کا جواب دینا ہے

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج 7 اپریل 2025 کوتسنیم نیوز  ایجنسی کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ اگرچہ ہمیں جلدی نہیں ہے لیکن اب گیند امریکا کی کورٹ میں ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز کا جواب دے۔

 انھوں نے کہا کہ مذاکرات کی ذمہ داری وزارت خارجہ پر ہوگی۔

 سید عباس عراقچی نے کہا کہ براہ راست مذاکرات کی تجویز ان وجوہات کی بنا پر جو ہم بارہا بتاچکے ہیں، ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے لیکن ہم عمان کی وساطت سے بالواسطہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

  انھوں نے کہا کہ اب گیند امریکا کی کورٹ میں ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز کا جواب دے لیکن ہمیں جلدی نہیں ہے۔

 وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات کاروں کے بارے میں جو اندازے لگائے جارہے ہیں، وہ صحیح نہیں ہیں لیکن یہ بات طے ہے کہ مذاکرات کی ذمہ داری وزارت خارجہ کی ہوگی اور ممکن ہے کہ مذاکرات کی مدیریت وزیر خارجہ کے پاس ہو۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .