ایران نے ازبکستان، تاجکستان اور کرغیزستان کے سہ فریقیی سرحدی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے ازبکستان، تاجکستان اور کرغیزستان کے سہ فریقی سرحدی معاہدے اور تینوں ملکوں کی  دائمی دوستی کے بارے میں خجند اعلامیہ کا خیر مقدم کیا ہے

ارنا کے مطابق ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس معاہدے کو ایک دوسرے کی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کے احترام، اعتماد سازی نیز وسطی ایشیا میں امن و استحکام کی تقویت کے حوالے سے اہم سمجھوتہ قرار دیا ہے۔

 اسماعیل بقائی نے وسطی ایشیا میں سرحدی اختلافات کے پرامن حل نیز علاقائی تعاون کی تقویت کے لئے اس خطے کے  ملکوں کی کوششوں کے خیر مقدم پرمبنی اسلامی جمہوریہ ایران  کے موقف پر زور دیا ہے۔

 انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ازبکستان، تاجکستان اور کرغیزستان کا سہ فریق معاہدہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کا ضامن ہوگا اور  اس سے مختلف میدانوں میں تعاون اور افہام و تفیہم کے فروغ کے لئے حالات سازگار ہوں گے اور اس خطے کے ملکوں کی  پیشرفت اور اقتصادی ترقی کی تقویت ہوگی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .