الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، یہ اعداد و شمار جمعرات کو جاری ہوئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شہیدوں کے 25 جسد خاکی کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔
اس کے علاوہ 82 فلسطینی غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ 18 مارچ 2025 سے اب تک یعنی صیہونیوں کی جارحیت کے دوسرے دور کے بعد 855 فلسطینی شہید اور 1869 زخمی ہوچکے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 سے لیکر اب تک غزہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔
اس وقت دنیا بھر کے تمام سیاسی اور سیکورٹی امور کے ماہرین اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ یہ حملے حماس کو ختم اور صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے نہیں بلکہ نتن یاہو اور ان کے ہمراہ ٹولے کی سیاسی بقا کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ