27 مارچ، 2025، 3:59 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85788657
T T
0 Persons

لیبلز

شام کے سابق مفتی اعظم، ملک سے نکلنے کی اجازت ہونے کے باوجود گرفتار

تہران/ ارنا- شام کے ہیومن رائٹس واچ ادارے نے اعلان کیا ہے کہ دمشق کے نئے حکام سے وابستہ سیکورٹی اہلکاروں نے شام کے سابق مفتی شیخ احمد بدرالدین حسون کو دمشق ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا ہے۔

شامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ محکمہ امیگریشن کے افسروں کی جانب سے پاسپورٹ پر ایگزٹ اسٹیمپ لگنے کے بعد، شام کے نئے حکام سے وابستہ سیکورٹی گروہ نے شیخ حسون کو گرفتار اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرفتاری کے بعد شام کے سابق مفتی اعظم کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی گئی ہے۔

شیخ احمد بدرالدین حسون اپنی بیماری کے علاج کے لیے اردن جا رہے تھے جہاں ان کی سرجری کی جانی تھی۔

المیادین نیوز چینل کے مطابق، شام پر قابض ٹولے نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ شام کے سابق مفتی کے ملک سے نکلنے پر کسی بھی قسم کی پابندی نہیں ہے۔

ایک مقامی ذریعے نے المیادین نیوز چینل کو بتایا ہے کہ شام کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے حلب میں واقع شیخ حسون کی رہائشگاہ میں زبردستی گھس کر اس پر قبضہ کرلیا ہے اور ان کے گھر والوں کو اپنا ذاتی سامان ساتھ لے جانے کی اجازت بھی نہیں دے رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .