24 مارچ، 2025، 3:48 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85786284
T T
1 Persons

لیبلز

چوبیس گھنٹے میں غزہ میں 61 شہید، شہدائے غزہ کی تعداد 50 ہزار 82 ہوگئی

تہران – ارنا – غزہ میں مزید 61 عام شہریوں کی شہادت کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 50 ہزار 82 ہوگئی

 ارنا  نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 61 عام شہری شہید اور 134 زخمی ہوگئے۔

 اس رپورٹ کے مطابق 18 مارچ 2025 سے غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی نئی لہر میں 730 فلسطینی شہید اور 1 ہزار 367 زخمی ہوچکے ہیں۔

 شہید اور زخمی ہونے والوں کی نئی تعداد کو ملاکر 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر غاصب صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 50 ہزار 82 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 408 ہوچکی ہے۔

  غاصب صیہونی حکومت نے آج صبح سے غزہ کے علاقے خان  یونس پر پندرہ سے زائد فضائی حملے کرچکی ہے ۔   

 غاصب صیہونی حکومت کی بمباری میں مرکزی غزہ کے النصیرات کیمپ میں بھی متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

 اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے خان یونس کے مختلف علاقوں میں پانچ غیر فوجی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 6 عام شہری زخمی ہوگئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .