ارنا نے المیادین ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت آج صبح سے غزہ کے علاقے خان یونس پر پندرہ سے فضائی حملے کرچکی ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے ان حملوں میں خان یونس کے جنوبی علاقوں پر وسیع بمباری کی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کی بمباری میں مرکزی غزہ کے النصیرات کیمپ میں بھی متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے خان یونس کے مختلف علاقوں میں پانچ غیر فوجی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 6 عام شہری زخمی ہوگئے۔
الجزیرہ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ آج صبح سے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں 16 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ