23 مارچ، 2025، 3:53 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85785642
T T
0 Persons

لیبلز

قیام پاکستان کی 85 ویں سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد

اسلام آباد (ارنا) یوم پاکستان کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہ اور دیگر اعلی افسران شریک تھے۔

اگرچہ ہر سال اس موقع پر اسلام آباد میں بڑی فوجی پریڈ کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن اس سال ماہ رمضان کے باعث یہ تقریب محدود پیمانے پر ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔

بانی پاکستان محمد علی جناح کی قیادت میں مسلم لیگ  کے رہنماؤں نے 85 سال قبل 23 مارچ 1940 کو لاہور شہر میں برصغیر میں ایک اسلامی ریاست کے قیام کی قرارداد پاس کی تھی، جو بعد میں قرارداد پاکستان کے نام سے مشہور ہوئی۔

23 مارچ پاکستان کی تاریخ میں ایک اور اہمیت رکھتا ہے۔69 سال قبل آج کے دن یعنی  23 مارچ 1956 کو پاکستان کا پہلا آئین بھی منظور کیا گیا اور اس کی بنیاد پر ملک کا نام پاکستان سے بدل کر اسلامی جمہوریہ پاکستان رکھا گیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .