ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے، اتوار 16 مارچ 2025 کی رات، صوبہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کی بس پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئےدہشت گردی کی چاہے وہ جس شکل میں بھی اور جہاں بھی ہو، سخت مذمت پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کے اٹل موقف پر زور دیا ہے۔
انھوں نے اس دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تعزیت پیش کی ہے۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسی کے ساتھ دہشت گردی کے مقابلے میں دو جانبہ اور علاقائی سطح پر تعاون اور مہم میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ