16 مارچ، 2025، 10:56 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85780449
T T
0 Persons

لیبلز

عراقچی: ہم امن وثبات کے دفاع میں ڈپلومیسی کے پابند ہیں

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عمانی ہم منصب سے ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امن ثبات کے دفاع میں  ڈپلومیسی کے پابند ہیں۔

ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اتوار 16 مارچ 2025 کی رات اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ " جدہ میں ہونے والی  ملاقات میں اپنےعمانی ہم منصب سے اتفاق کے بعد آج مسقط کے مختصر دورے میں، دو جانبہ امور اور باہمی دلچسپی کے علاقائی مسائل اور مشترکہ تشویش پر گفتگو کی۔

 انھوں نے مزید لکھا ہے کہ " ہم امن وثبات کے دفاع میں ڈپلومیسی کے پابند ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ ان اہداف میں میرے اور عمانی ہم منصب کے درمیان ہمیشہ افہام و تفہیم پائی جاتی ہے۔
 سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ " پڑوسی ہماری ترجیحات ہیں"۔

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اتوار 16 مارچ 2025 کو ایک وفد کے ہمراہ مسقط کا چند گھنٹے کا دورہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .