ارنا کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا ہے کہ امریکا نے یمن پر وسیع حملہ کیا ہے۔
انھوں نے بتایا ہے کہ امریکا نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور سات دیگر مختلف علاقوں پر 47 بار حملے کئے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق امریکا نے یمن کے خلاف اپنی تازہ جارحیت میں دسیوں عام شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ اعدادوشمار ابتدائی ہیں اور ممکن ہے ہے شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھ جائے۔
یمن کی مسلح افواج نے اسی کے ساتھ امریکی جنگی بحری جہاز ٹرومین اور اس کے ہمراہ موجود چند دیگر جنگی بحری جہازوں کے خلاف خصوصی آپریشن کی خبربھی دی ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے بتایا ہے کہ بحیرہ احمر کے شمال میں ٹرومین اور اس کے ہمراہ موجود امریکا کے جنگی بحری جہازوں پر 18 بیلسٹک اور کروز میزائلوں نیز ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ