16 مارچ، 2025، 4:51 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85780239
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دھماکہ، 5 جاں بحق

 اسلام آباد – ارنا – پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دھماکوں اور فائرنگ کے 30 سے زائد واقعات رونما ہوئے اور صوبہ بلوچستان میں بم کے تازہ دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ارنا نے اتوار کو پاکستانی ابلاغیاتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آج کے دھماکے میں صوبہ بلوچستان میں نوشکی دالبندین روڈ پر ایک بس کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ اس دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی گئي ہے اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔  

 یہ دھماکہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آج رونما ہونے  والا دہشت گردی کا تازہ واقعہ شمار ہوتا ہے۔

  یہ ایسی حالت میں ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پاکستان کے اس صوبے کے مختلف علاقوں میں بم کے دھماکوں اور فائرنگ کے 35 واقعات رونما ہوئے ہیں۔

 بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ آج کا دھماکہ خودکش تھا جس میں دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں کی بس کو نشانہ بنایا ہے۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .