زمانہ گزرنے سے کیمیائی بمباری کے جرم کا گھناؤنا پن کم نہیں ہوسکتا: حلبچہ پر کیمیائی بمباری کی برسی پر دفتر خارجہ کے ترجمان کا بیان

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا  ہے کہ زمانہ گزرنے سے کیمیائی بمباری کے جرم کا گھناؤنا پن کم نہیں ہوسکتا

ارنا کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان اسما‏عیل بقائی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ سینتس برس قبل آج ہی کے دن حلبچہ کے نہتے عوام پر کیمیائی بمباری کی گئی جس میں دسیوں ہزار بے گناہ عوام جان سے ہاتھ دھوبیٹھے اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے جو زندگی بھر دردناک مصیبت میں مبتلا رہے۔

 انھوں نے لکھا ہے کہ اس بمباری میں استعمال کئے جانے والے کیمیائی بم، امریکا اور بعض یورپی ملکوں کی تکنیکی شراکت اورحمایت س تیار کئے گئے تھے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے لکھا ہے کہ ایرانی عوام بالخصوص سردشت کے عوام اور آٹھ سالہ  مسلط کردہ جنگ کے دوران صدام کے کیمیائی حملوں کو نشانہ بننے والے بہت سے فوجی اور غیر فوجی عام شہری حلبچہ کے عوام کے درد و الم کو اچھی طرح سمھجتے ہیں۔

انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ عراق کی سابق حکومت کے کیمیائی حملوں کی بھینٹ چڑھنے والوں نے ہمیشہ یہ قانونی مطالبہ کیا ہے کہ ان حملوں کے سارے حقائق سامنے لائے جائيں اور  انصاف کیا  جائے۔  

انھوں نے لکھا ہے کہ وقت گزرجانے سے اس وحشیانہ جرم کا گھناؤنا پن اور اس حوالے سے حقائق سامنے لانے اور انصاف کا مطالبہ  ہلکا نہیں ہوسکتا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے لکھا ہے کہ جب تک عراق کے کیمیائی اسلحے کی تیاری کے پروگرام کی توسیع ميں شریک یورپی ممالک حقیقت بیانی اور اپنی ذمہ داری قبول کرنے سے گریز کرتے رہیں گے، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے احترام کے ان کے دعوے بے اعتبار رہیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .