ارنا نے فلسطینی ابلاغیاتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پانچ شہیدوں کے جنازے اسپتالوں ميں لائے گئے۔
غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اسی طرح مزید 37 فلسطینی صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ نئے جنازے لائے جانے کے بعد سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 48 ہزار 458 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 897 ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ