عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد الخلیلی نے سوشل نیٹ ورک X پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں غزہ کے لوگوں کی صورتحال پر گہری تشویشناک کا اظہار کیا۔
غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے نتیجے میں غزہ کے ظالمانہ محاصرے اور تباہ کن انسانیت سوز حالات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے تمام مسلمانوں اور دنیا بھر کے آزاد لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔
فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے الخلیلی نے لکھا کہ جس طرح ہم مشکل وقت میں اپنے خاندانوں اور عزیزوں کی مدد کرتے ہیں، اسی طرح ہمارا فرض ہے کہ ہم غزہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں۔
آپ کا تبصرہ