ارنا کے مطابق کیمیائی اسلحے پر پابندی کی تنظیم کی ایکزیکٹیو کونسل کے ایک سو آٹھویں اجلاس میں ایران ایسی حالت میں کونسل کا نائب صدر منتخب ہوگیا کہ امریکا نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق کیمیائی اسلحے پر پابندی کی تنظیم کی ایکزیکٹیو کونسل کے اراکین کی اکثریت نے ایران کو کونسل کا نائب صدر بنائے جانے کی حمایت کی جس کے نتیجے میں واشنگٹن کی ساری کوششیں بے نتیجہ ثابت ہوئیں اور ایران کو اس عہدے کے لئے منتخب کرلیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق کونسل کے رکن سبھی ایشیائی ملکوں نے امریکی مخالفت کو خاطر میں لائے بغیر متفقہ طور پر ایران کو کونسل کا نائب صدر منتخب کئے جانے کی حمایت کی ۔
اس رپورٹ کے مطابق ایران کو اسی کے ساتھ کونسل میں ایشین گروپ کا نمائندہ بھی متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ کیمیائی اسلحے پر پابندی کی تنظیم کی ایکزیکٹیو کونسل کا اجلاس منگل 4 مارچ کو ہیگ میں شروع ہوا اور جمعہ 7 مارچ تک جاری رہے گا۔
آپ کا تبصرہ