روس کی تاس نیوز ایجنسی نے ارنا کے 90 سال پورے ہونے پر مبارکباد پیش کی

ماسکو/ ارنا- روس کی تاس نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل آندری کندراشوف نے ارنا کے سربراہ کے نام پیغام میں ارنا کے نوے سال پورے ہونے کی مبارکباد پیش کی ہے۔

ارنا کے سربراہ حسین جابری انصاری کے نام اپنے پیغام میں روس کی تاس نیوز ایجنسی کے سربراہ نے لکھا ہے کہ ارنا نیوز ایجنسی ایران کی پہلی نیوز ایجنسی تھی جس نے اسلامی جمہوریہ ایران کی تشکیل اور پروان چڑھنے کے واقعات کو صحیح طرح سے پیش کرنے میں بھی بنیادی کردار ادا کیا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ارنا خبررساں ادارے کے کارکنوں کی مہارت اور مسلسل اور انتھک کوششوں کے لیے تاس نیوز ایجنسی کے کارکن اپنے ایرانی ہم منصبوں کا خاص احترام کرتے ہیں۔

تاس نیوز ایجنسی کے سربراہ نے اپنے مراسلے میں لکھا ہے کہ ارنا نیوز ایجنسی اپنی قابل اعتماد رپورٹوں کے لیے مشہور ہے اور امید کی جاتی ہے کہ مستقبل میں بھی تاس اور ارنا خبررساں ادارے روس اور ایران کے درمیان اسٹریٹیجک معاہدے کے سائے میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .