ارنا کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے جہازرانی اور بندرگاہوں کے دائریکٹر جنرل حسین عباس نژاد نے سنیچر کو شہید رجائی بندرگاہ کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس مدت میں 11 گیارہ لاکھ 28 ہزار 645 کنٹینر اس بندرگاہ پر اتارے گئے اور 11 لاکھ 32 ہزار 156 ٹی ای یو کنٹینر یہاں سے روانہ کئے گئے۔
انھوں نے بتایا کہ اس مدت کے دوران 2 ہزار 393 مال بردار بحری جہاز اس بندرگاہ پر سامان لائے اور یہاں سے کنٹینر لے گئے۔
انھوں نے بتایا کہ ایران کی شہید رجائی بندرگاہ سے اس مدت میں سامان برآمد اتی کنٹینروں کی تعداد میں 19 فیصد اضافہ ہوا ۔
ایران کے صوبہ ہرمزگان کے محکمہ جہازرانی کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ اس بندرگاہ پر اترنے والے فریزر کنٹینروں میں 36 فیصد اور غیر ملکی ٹرانزٹ میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گيا ہے۔
آپ کا تبصرہ