بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے جنوبی شام کے مختلف علاقوں میں، شام کی سرحد کے قریب غاصب صیہونی بستیوں کی حفاظت کے بہانے صیہونی فوج کی دراندازی معمول بن چکی ہے۔
صیہونی فوج نے مغربی درعا کے مضافات میں یرموک کے علاقے میں جملہ اور صیصون نامی دیہاتوں کے درمیانی علاقے میں دراندازی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان فوجیوں نے جملہ گاؤں کے شمال میں وادی الرقاد موڑ پر ایک حفاظتی چوکی قائم کرلی ہے۔
دوسری جانب قنیطرہ کے نواح میں واقع قصبے الرفید میں صیہونی فوجی بعض گھروں میں داخل ہوئے، اس دوران قابضین اور شامیوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی اور فوجیوں نے ہوائی فائرنگ کی اور علاقے سے فرار ہوگئے۔
اسکے علاوہ صیہونی فوج قنیطرہ کے دیہی علاقے تل مسحرہ میں فوجی مراکز کو دھماکے سے اڑانے کے بعد علاقے سے پیچھے ہٹ گئی۔
آپ کا تبصرہ