العربی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے النونو نے اس بات پر زور دیا کہ قابض حکومت کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے اور قیدیوں کے تبادلے کو معطل کرنے کی بدولت پہلے مرحلے میں توسیع کا امکان ختم ہو جائے گا۔
حماس کے میڈیا ایڈوائزر نے کہا کہ ہم جنگ بندی معاہدے کے پابند ہیں، اور اب ذمہ داری ثالثوں پر عائد ہوتی ہے کہ وہ قابض حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر مجبور کریں۔
یاد رہے کہ آج بروز ہفتہ (1 مارچ 2025) جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پہلے مرحلے کا آخری دن ہے۔
معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات چند روز قبل شروع ہونے والے تھے لیکن غاصب صیہونی حکومت تاحال اس کام میں تاخیر اور رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے اور اپنے قیدیوں کی رہائی اور غزہ پٹی سے انخلاء نہ کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں توسیع کی کوشش کررہی ہے۔
آپ کا تبصرہ