26 فروری، 2025، 1:45 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85763130
T T
0 Persons

لیبلز

یورپ کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران (ارنا) ایرانی وزیر خارجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے اور یقینی طور پر اس عمل میں اتار چڑھاؤ آئیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران بے شمار سوالات اور نکات ہیں جن کے جوابات درکار ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دو روز قبل جنیوا میں 3 یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات کا ایک نیا دور منعقد کیا ہے۔ یہ مذاکرات نیوکلئیر مسائل اور بعض دیگر موضوعات کے بارے میں تھے۔ یورپ کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے اور یقیناً ان میں اتار چڑھاؤ آئیں گے۔ ان مذاکرات کے دوران بے شمار سوالات اور نکات ہیں جن کے جوابات درکار ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ آیا ان کے روسی ہم منصب نے کوئی پیغام پہنچایا ہے، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے سرگئی لاوروف کے ساتھ علاقائی مسائل سمیت دو طرفہ امور پر بہت تفصیلی بات چیت کی ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے امریکہ اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ اپنے مذاکرات کے بارے میں تفصیلی بات کی جس میں قدرتی طور پر، کوئی پیغام نہیں تھا۔

JCPOA کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات میں ایران کے نقطہ نظر کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، عراقچی نے کہا کہ ہمارا موقف مکمل طور پر واضح ہے اور یہ نیا نہیں ہے۔ جب امریکیوں نے زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی اپنائی اور صدارتی میمورنڈم جاری کیا تو ہمارا موقف واضح طور تھا۔ ہم زیادہ سے زیادہ دباؤ کے زیر اثر مذاکرات نہیں کریں گے۔ یہ زیادہ سے زیادہ دباؤ جو وہ ایران پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کوئی نئی بات نہیں ہے اور اس کا پہلے بھی تجربہ ہو چکا ہے اور اس کے کبھی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .