اسماعیل الثوبتہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابضین نے صریح خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور ان وعدوں اور معاہدوں کی پاسداری سے انکار کیا ہے جو انسانی امداد اور بنیادی سامان غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قابضین منظم طریقے سے غزہ میں ضروری خوراک، ادویات اور ایندھن کے داخلے کو روک رہے ہیں، جو خطے میں انسانی تباہی کو بڑھا رہا ہے۔
غزہ حکومت کے انفارمیشن آفس کے سربراہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ علاقے میں انسانی صورتحال ایک تباہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، لاکھوں بے گھر فلسطینی پناہ گزین اپنے خیموں میں، جان لیوا سردی اور شدید بارشوں میں بھیانک حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں، جس سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ موسم کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں غزہ کے باشندے ادویات اور طبی خدمات کی کمی کی وجہ سے مختلف بیماریوں اور صحت کے خطرات سے دوچار ہیں۔
آپ کا تبصرہ