تہران ماسکو تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہیں، صدر ایران

تہران (ارنا) مسعود پزشکیان نے ایران اور روس کے درمیان تعمیری تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی مسائل کے بارے میں مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں اور باہمی نظریہ کے تناظر میں علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں منجملہ شنگھائی تعاون تنظیم، یوریشیا اور برکس کے ذریعے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

مسعود پزشکیان نے منگل کی شام روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں بالخصوص جامع اسٹریٹجک معاہدے پر عمل درآمد کو  تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 انہوں نے کہا کہ ایران اور روس باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر ایران نے دونوں ممالک کے درمیان تعمیری تعلقات کے عمل کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس علاقائی مسائل کے بارے میں مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں اور باہمی نظریہ کے تناظر میں علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں منجملہ شنگھائی تعاون تنظیم، یوریشیا اور برکس کے ذریعے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

اس ملاقات میں، روسی وزیر خارجہ نے صدر ایران کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے روسی صدر کی نیک تمناوں کا پیغام پیش کیا اور کہا کہ ہم تعاون کے بڑھتے ہوئے عمل کو جاری رکھنے اور اس میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں، خاص طور پر جامع اسٹریٹجک معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

سرگئی لاوروف نے یوریشین اقتصادی یونین میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شمولیت کو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات کی مضبوطی کا اہم عنصر قرار دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .