شہید نصراللہ عصر حاضر کی تاریخی اور خطے کی عظیم شخصیات میں سے ایک ہیں، جابری انصاری  (ارنا CEO)

تہران ( ارنا) ارنا کے CEO جابری انصاری نے کہا ہے کہ شہید نصر اللہ عصر حاضر اور علاقائی تاریخ کی عظیم شخصیات میں سے ایک ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نہ صرف شہید نصر اللہ کے دوست بلکہ انکے دشمن بھی ان کی عظمت پر متفق ہیں اور ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔

اتوار کے روز بیروت اسٹیڈیم سے سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ پر براہ راست نشر ہونے والے ایک خصوصی پروگرام میں انصاری نے شہید نصر اللہ اور صفی الدین کے بارے میں کہا کہ مجھے فخر  ہے کہ آج ہم اس عظیم الشان موقع پر امت مسلمہ کے بے کراں سمندر میں ایک قطرہ کی صورت میں موجود ہیں اور اپنا فرض پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن لبنان اور اسلامی خطہ کی تاریخ میں ایک غیر معمولی دن ہے۔ ایک ایسی شخصیت کا جنازہ ہے جو ہر لحاظ سے ایک خاص، عظیم اور تاریخی اثرات کی حامل شخصیت تھی۔

انصاری نے تاکید کی کہ مشرق وسطیٰ، مغربی ایشیا اور عرب و اسلامی خطہ کے نام سے مشہور جغرافیہ کی تاریخ کو، سید حسن نصر اللہ کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی قیادت  سے پہلے اور اس کے بعد کے دور میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ نہ صرف شہید نصر اللہ کے دوست بلکہ انکے دشمن بھی ان کی عظمت پر متفق ہیں اور ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔

جابری انصاری نے مزید کہا کہ آج لبنان میں ایسی شخصیت کو دفن کیا جا رہا ہے جو بلاشبہ ہمارے خطے کی عصری تاریخ کی عظیم شخصیت تھے۔ جنہوں نے حالات و واقعات پر بہت زیادہ اثر ڈالا اور اہم رجحانات کے بانی تھے۔  وہ اور ان کے دیرینہ دوست اور ساتھی کے جسد خاکی کو بھی سپرد خاک کیا جا رہا ہے۔ آج ایک تاریخی دن ہے، اور ہمیں IRNA میں اس خاص دن اور اس ممتاز شخصیت کے حوالے سے ایران کی عظیم قوم اور ملت اسلامیہ کے حصے کے طور پر اپنے فرض کی ادائیگی پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید نصر اللہ ان شخصیات میں سے ہیں جن کا نام، زندگی، مزاحمت، شہادت اور تشیع کئی سالوں اور آنے والی صدیوں تک خطے، لبنان، شیعوں اور ملت اسلامیہ کے لیے درخشاں رہے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .