ارنا کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے خبر دی ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف اسی ہفتے تہران آرہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سرگئی لاؤروف کا یہ دورہ تہران اور ماسکو کے درمیان جاری مشاورتوں کے سلسلے میں انجام پارہا ہے۔
اسماعیل بقائی نے بتایا کہ روسی وزیر خارجہ کے دورہ تہران میں دونوں ملکوں کے باہمی روابط اور علاقائی نیز بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ سرگئی لاؤروف اس دورے میں اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے علاوہ دیگر ایرانی رہنماؤں سے بھی ملاقات اور تبادلہ خیال کریں گے۔
آپ کا تبصرہ