ایران کی سلامتی خطرے میں پڑی تو علاقے میں سکون نہیں رہے گا۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا انتباہ

دزفول- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ اگر ایران کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو پورے  مغربی ایشیا، بدامنی پھیلانے والوں اور ان کے حامیوں کی سلامتی بھی ختم ہوجائے گی اور وہ سکون سے نہیں رہیں گے

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے سپاہ پاسداران کی بری فورس کی پیغمبر اعظم 19 جنگی مشقوں کے آخری مرحلے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج اپنی آمادگی  اور تیاری کے عروج پر ہیں۔

 انھوں نے  کہا کہ دشمن نے معمولی سی بھی  جارحیت کی حماقت کی تو غاصب صیہونی حکومت اور اس کو اسلحہ دینے والوں اور اس کے منصوبوں میں مشارکت کرنے والوں کی سلامتی خطرے میں پڑجائے گی۔

    جنرل باقری نے کہا کہ ایران کا فضائی دفاع  اعلی ترین سطح پر ہے۔

 ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج  کا فضائی دفاع کا شعبہ مکمل طور پر حملے کے لئے تیار ہے اور ہمارے میزائلوں کا پروڈکشن بھی اعلی ترین کیفیت کے ساتھ بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔

 انھوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے غاصب اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کو اسلحے دینا اور اس کی پشت پناہی اور حمایت نیز اس حکومت کی جانب سے ایران کو دھمکیآں ملنا کوئی نئی بات نہيں ہے ۔   

 جنرل باقری نے کہا کہ امریکا نے  غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے لئے بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کو  اسلحے دے کر، اپنی منافقت اور ریا کاری نیز  گھناؤنی ماہیت پہلے سے زیادہ بے نقاب کردی ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .