18 فروری، 2025، 2:28 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85754862
T T
0 Persons

لیبلز

 خلیج فارس میں امن وثبات کے تحفظ میں ایران کا کردار بے نظیرہے

تہران- ارنا –وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنے تسلط اور خلیج فارس میں    سب سے زیادہ سرحدی خطوط کی وجہ سے اپنے اطراف کے وسیع آبی علاقوں میں امن و استحکام کے تحفظ میں بے نظیر کردار کا مالک ہے   

 ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یہ بات ایران کی خارجہ پالیسی کی تاریخ پر آٹھویں کانفرنس سے خطاب میں کہی ہے جس کا عنوان تھا "ایران کی خارجہ پالیسی اور خلیج فارس تاریخ کے آئینے ميں۔"

  آج بروز منگل 18 فروری کو اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے انٹرنیشنل اینڈ پولیٹیکل اسٹڈی سینٹر میں منعقدہ اس کانفرنس سے خطاب میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ  دنیا کا وسیع ترین آبی علاقہ خلیج فارس ہمیشہ اہم ترین تاریخی اور تمد ن ساز علاقہ رہا ہے۔  

 انھوں نے کہا کہ یہ خطہ حیات بشری کے مختلف پہلوؤں سے اسٹرییٹجک اہمیت کا مالک رہا ہے اور انسانی تہذیب و تمدن کے حوالے سے تحقیقات میں ہمیشہ اس  علاقے پر توجہ مرکوز رہی ہے۔

   سید عباس عراقچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنے تسلط نیز سب سے زیادہ سرحدی خطوط کا مالک ہونے کے لحاظ سے خطے کے امن و استحکام میں بے بدیل کردار رکھتا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ  اسلامی جمہوری نظام  نے اپنے قیام کے ابتدائی ایام سے ہی ایران اور پورے خطے کے لئے خلیج فارس کی اسٹریٹیجک اہمیت کے ادراک نیز اغیار کے تخریبی کردار اور مغرب ومشرق کی بیروانی طاقتوں کی باہمی رقابت کے منفی اثرات کی شناخت کے ساتھ اس خطے کی سلامتی کے تحفظ کو اپنے ایجنڈے میں سر فہرست رکھا ہے اور اس سلسلے ميں تمام تر بیرونی دباؤ کے باوجود خلیج فارس میں آزادانہ جہاز رانی کے تحفظ  اور پائیدار سلامتی واستحکام کے لئے کوشاں رہا ہے۔    

  انھوں نے کہا کہ افسوس کہ تہران کی اصولی پالیسیوں کے برخلاف علاقے سے باہر کی بعض طاقتوں نے اپنے ناجائز مفادات کے لئے خلیج فارس کو تنازعات اور بحران کے مرکز میں تبدیل کردینے کی کوشش کی ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ بیرونی طاقتیں کئی عشرے سے،اس علاقے میں فوجی اڈے بناکر، اور اربوں ڈالر کے ہتھیار جمع کرکے، اس وسیع آبی علاقے میں کشیدگی بڑھانے اور خطے کی اقوام اور ملکوں کے درمیان پر امن بقائے باہم اور تعاون کے راستے بند کردینے کے لئے کوشاں ہیں۔  

 ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام علاقائی امور سے اسلامی جمہوریہ ایران کو بے دخل کردینےکی کوشش اور غیر قانونی پابندیوں کے ذریعے ملت ایران کے خلاف بھرپور اقتصادی جنگ، امریکا کی سربراہی میں کئی عشرے سے جاری بیرونی طاقتوں کے سازشی اقدامات کا صرف ایک حصہ ہے۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو امید ہے کہ خلیج فارس میں وجود میں آنے والی نئی فضا  میں، علاقے کی وسیع تراجتماعی سلامتی کے حوالے سے علاقائی ملکوں کے رہنماؤں کے نئے ادراک کی اساس پرعلاقے کی اسٹریٹیجک خود مختاری، متنوع اور وسیع باہمی تعاون اور جیو اکنامک پالیسی کو اولین ترجیح دی جائے گی اور خلیج فارس میں زیادہ امن وثبات اور ترقی کا مشاہدہ کیا جائے گا۔       

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .