اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کے بنے ہتھیاروں کی کھیپ یمن پہنچنے کے دعووں کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پروپیگینڈہ امریکی عہدے داروں کے مغربی ایشیا کے دورے کے موقع پر پھیلایا جا رہا ہے جس کا مقصد محض فتنہ پروری ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے صاف الفاظ میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی یمن میں موجودگی فوجی نوعیت کی نہیں ہے اور وہاں موجود ہتھیاروں کا بھی ایران سے کوئی تعلق نہیں۔