تہران سوڈان میں قیام امن اور مستحکم اقتدار اعلی کا خواہاں، سوڈان کے وزیر خارجہ سے اسپیکر قالیباف کی ملاقات

تہران/ ارنا- اسپیکر قالیباف نے پیر کے روز سوڈان کے وزیر خارجہ علی یوسف احمد الشریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔

انہوں نے اس موقع پر ایران اور سوڈان کے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سوڈان میں مستحکم قیام امن، ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کا خواہاں ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سوڈانی عوام جلد از جلد یہ اس مقصد کے حصول میں کامیاب ہوجائیں گے۔

اسپیکر قالیباف نے کہا کہ سوڈان نے اگر مذکورہ معاملات میں کامیابی حاصل کرلی تو اس کے بعد کے مراحل کے لیے ضروری پلاننگ بھی کرنا ہوگی کیونکہ دشمنوں کی سازشیں ختم ہونے والی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اس بات پر یقین ہے کہ دشمنوں کی سازشوں سے نمٹنے کے لیے پہلا مرحلہ اس بات کا علم حاصل کرنا ہے کہ اسلامی ممالک کا حقیقی دشمن صیہونی حکومت ہے۔

پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے ایران اور سوڈان کے تعلقات میں فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تہران، سیاسی، اقتصادی اور تجارتی میدانوں میں سوڈان کے ساتھ بہتر روابط  کا خواہاں ہے۔

سوڈان کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ دو سال سے سوڈان بین الاقوامی سطح پر تیار کی گئی سازشوں میں الجھا ہوا ہے جس کا مقصد سوڈان کے حصے بخرے کرکے اس کے ذرائع کو لوٹنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج 20 لاکھ سے زیادہ سوڈانی شہری ہمسایہ ممالک میں پناہ گزین ہیں جبکہ دسیوں ہزار شہریوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔

سوڈان کے وزیر خارجہ احمد الشریف نے کہا کہ جنگ بعد کے دور کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس میں سوڈان کے تمام فریقوں کے مابین گفتگو کے ذریعے ملک کے مستقبل کا تعین ہوگا۔

انہوں نے جنگ کے خاتمے کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ تہران سوڈان کے تعمیر نو میں کردار ادا کرے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .