17 فروری، 2025، 6:19 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85754067
T T
0 Persons

لیبلز

نائب صدر عارف نے تاجکستان کے وزیر اعظم کا استقبال کیا

تہران/ ارنا- نائب صدر محمد رضا عارف نے پیر کی شام کو تاجکستان کے وزیر اعظم قاہر رسول زادہ کا تہران میں باضابطہ استقبال کیا۔

استقبالیہ تقریب کا انعقاد سعدآباد تاریخی- ثقافتی مجموعے میں ہوا جہاں اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ تاجکستان کے قومی ترانے پیش کیے گئے اور فوجی دستوں کا معائنہ کیا گیا۔

نائب صدر عارف اور تاجک وزیر اعظم نے اپنے وفود کا تعارف بھی کرایا۔

قابل ذکر ہے کہ تاجک وزیر اعظم کے دورہ تہران کے موقع پر تہران اور عشق آباد کے مابین تعلقات اور تعاون میں فروغ کے طریقہ کار اور روڈ میپ کا جائزہ لیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .