15 فروری، 2025، 4:41 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85751848
T T
0 Persons

لیبلز

پڑوسیوں کے ساتھ ایران کی تجارت میں نمایاں فیصد اضافہ

تہران – ارنا- ایران کی وزارت صنعت و معدنیات و تجارت کے کمیشن برائے فروغ تجارت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 20 مارچ 2024 کو شروع ہونے والے رواں ایرانی سال کے ابتدائی دس مہینے میں، پڑوسی ملکوں کے ساتھ ایران نے 69 اعشاریہ 7 ارب ڈالر کی مالیت کے 9 کروڑ 35 لاکھ ٹن سے زائدا سامان کی تجارت کی ہے۔

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صنعت، معدنیاتپڑوسیوں کے ساتھ ایران کی تجارت میں نمایاں فیصد اضافہ تہران – ارنا- ایران کی وزارت صنعت و معدنیات و تجارت کے کمیشن برائے  فروغ تجارت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 20 مارچ 2024 کو شروع ہونے والے رواں ایرانی سال کے ابتدائی دس مہینے میں، پڑوسی ملکوں کے ساتھ ایران نے 69 اعشاریہ 7 ارب ڈالر کی مالیت کے 9 کروڑ 35 لاکھ ٹن سے زائدا سامان کی تجارت کی ہے۔

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صنعت، معدنیات اور تجارت کے کمیشن برائے فروغ تجارت کے ترجمان سید روح اللہ لطیفی نے سنیچر کو ایگ گفتگو میں بتایا کہ رواں ایران سال کے شروع کے دس مہینوں میں 9 کروڑ 35 لاکھ 66 ہزار 462 ٹن غیر پیٹرولیئم اشیا کی تجارت ہوئی ۔

 انھوں نے بتایا کہ مالیت کے  لحاظ سے ایران نے پندرہ  پڑوسی ملکوں کے ساتھ  59 ارب 65 کروڑ 67 لاکھ 7  ہزار 995 ڈالر کی تجارت کی ہے۔

    ایران کے کمیشن برائے فروغ تجارت کے ترجمان نے بتایا کہ ایران نے اس مدت میں اپنے 15 پڑوسی ملکوں کو 29 ارب 78 کروڑ، 8 لاکھ 82 ہزار اور 383 ڈالر مالیت کا 7 کروڑ 53 لاکھ 78 ہزار 256 ٹن سامان برآمد کیا ہے  جس سے  گزشتہ برس کی اسی مدت  میں انجام پانے والی برآمدات میں وزن کے لحاظ سے 28 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 24 فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے

 انھوں نے بتایا کہ رواں ایرانی سال کے ابتدائی دس مہینے میں ایران کی غیر پیٹرولیئم اشیاء کی کل  برآمدات کا وزن کے لحاظ سے 59 اعشاریہ 2 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے  62 اعشاریہ 4 فیصد پڑوسی ملکوں سے مخصوص رہا ہے۔      

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .