15 فروری، 2025، 4:13 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85751826
T T
0 Persons

لیبلز

آج آزاد ہونے والے کچھ فلسطینی قیدی رام اللہ پہنچ گئے

 تہران – ارنا – حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے چھٹے دور میں آزاد ہونے والے کچھ فلسطینی قیدی غرب اردن کے شہر رام اللہ پہنچ گئے

 ارنا کے مطابق صیہونی حکومت نے آج حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے چھٹے دور میں، عوفر جیل سے کچھ فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جن کی ایک تعداد غرب اردن کے شہر رام اللہ پہنچ گئی۔

  میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ آج آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں سے دس افراد رام اللہ منتقل کئے گئے ہیں۔

آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے انہیں وحشیانہ ترین ایذائیں دی ہیں ۔

انھوں نے بتایا کہ آزاد ہونے والے سبھی فلسطینی قیدیوں کو صیہونی حکومت کے اندرونی سیکورٹی کے ادارے شاباک کے افسران نے دھمکیاں دی ہیں۔

آج آزاد ہونے والے کچھ فلسطینی قیدی رام اللہ پہنچ گئے

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .