ارنا نے سنیچر کی صبح فلسطینی انتظامیہ کی وفا نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کے شہری امور کے ادرے نے بتایا ہے کہ شمالی غرب اردن کے علاقے طولکرم کے مشرق ميں نورشمس کیمپ میں تین فلسطینی نوجوان صیہونی فوجیوں کی فائرنگ ميں شہید ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق فلسطین کے شہری امور کے ادارے نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ نورشمس کیمپ کے جہاد محمود حسن مشارقہ اور محمد غسان ابوعابد، اور طولکرم کے شمال میں واقع علار قصبے کے خالد مصطفی شریف عامر، نور شمس کیمپ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہوئے ہیں۔
رپورٹ ميں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ان تینوں فلسطینیوں کو بدھ کی رات گولی مارکر شہید کیا اور ان کے جنازے اب تک نہيں دیئے ہیں۔
ان تین فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کے بعد طولکرم اور نورشمس کیمپ ميں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
فلسطین کی وفا نیوز ایجنسی نے فلسطین کے محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک اور فلسطینی نوجوان، عادل احمد عادل بشکار جمعے کی رات نابلس کے مشرق ميں واقع عسکر فلسطینی کیمپ میں شہید ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ