ارنا کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے سنیچر 15 فروری کی صبح مہاجرین کے ساتھ امریکی حکومت کے طرزعمل اور بعض ایرانی شہریوں کے ساتھ غیر انسانی تشدد کو ناقابل قبول اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ اپنے قانونی فرائض کے مطابق ایرانی شہریوں کے حقوق کے دفاع میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی۔
اسماعیل بقائی نے بتایا کہ واشنگٹن میں ایرانی مفادات کے نگراں دفتر اور اسی طرح جنوبی امریکا میں ایران کے سفارت خانوں، قونصل خانوں اور سبھی نمائندہ سفارتی دفاتر کے لئے یہ احکامات صادر کردیئے گئے ہیں کہ امریکا سے نکالے جانے والے ایرانی شہریوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ ایران سبھی ایرانیوں کا وطن ہے اور ہمارے سبھی ہم وطن بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے وطن واپس آسکتے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ اس حوالے سے ہر قسم کی مشکل دور کرنے اور سبھی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پوری طرح آمادہ ہے۔
آپ کا تبصرہ