ارنا کے مطابق ایران کے محکمہ شہری ہوابازی نے جمعے کواپنے بیان میں بتایا ہے کہ لبنان کے محکمہ شہری ہوا بازی کی جانب سے 18 فروری تک عارضی طور پر سیکورٹی اقدامات بڑھائے جانے کے اعلان کے بعد بیروت ایئر پورٹ اتھارٹی اور لبنان کے شہری ہوابازی کے محکمے نے تہران سے بیروت کے لئے جمعرات 13 اور جمعہ 14 فروری کی ماہان ایئر کی پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق لبنان کے محکمہ شہری ہوابازی اور بیروت ائیرپورٹ اتھارٹی نے اسی طرح منگل 18 فروری کی ایران ایئر کی پرواز کا اجازت نامہ بھی منسوخ کرنے کی اطلاع دی ہے۔
لبنان کے شہری ہوا بازی کے حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ نہیں کیاگیا ہے بلکہ 18 فروری کے بعد دوبارہ ان پروازوں کا شیڈول طے کیا جائے گا۔
لبنان کے محکمہ شہری ہوابازی کے اس اچانک فیصلے سے ان مسافرین کو تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کافی پریشان دیکھا گیا جنھوں نے مدتوں قبل لبنان کے سفر کا پروگرام بنایا تھا اور ٹکٹ لے رکھا تھا۔
لبنانی حکومت کی جانب سے پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ کئے جانے کے بعد امام خمینی ایئرپورٹ اتھارٹی اور ماہان ایئر نے مسافرین کو ہوٹل منتقل کیا۔
آپ کا تبصرہ