ایران کے وزیر خارجہ عمان جائيں گے

تہران- ارنا- وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سرکاری دعوت پر آٹھویں بحر ہند رم سمٹ میں شرکت کے لیے عمان جائيں گے۔

ارنا کے فارن پالیسی گروپ کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے اس ہفتے کے اوائل میں عمان کا دورہ کریں گے جہاں وہ آٹھویں بحر ہند رم سمٹ میں شرکت کریں گے۔   

بحر ہند کے ساحلی ممالک کے وزرائے خارجہ کا آٹھواں اجلاس "بحری شراکت کے نئے افق کی جانب قدم " کے نعرے کے تحت منعقد ہوگا جس میں 20 رکن ممالک کے اعلیٰ عہدے داروں شریک ہوں گے۔

عمان، ہندوستان اور سنگاپور مشترکہ طور پر اس اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آٹھویں بحر ہند رم اجلاس سے خطاب کے علاوہ  تقریب میں شریک دیگر ملکوں کے وزرائے خارجہ اور دوسرے اعلی  حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .