شام میں ہمہ گير حکومت تشکیل دی گئی تو اس کی حمایت کریں گے، امیرسعید ایروانی

نیویارک/ ارنا- اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ایران شام میں آزاد انتخابات اور جامع قومی گفتگو کے ذریعے ہمہ گیر حکومت کی تشکیل کی حمایت کرے گا۔

 شام کے سلسلے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیرسعید ایروانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کی ارضی سالمیت، اقتدار اعلی، خودمختاری اور وحدت کا قائل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کے مستقبل کا تعین اس ملک کے عوام اور کسی بھی غیرملکی مداخلت کے بغیر ہونا چاہیے۔

 امیرسعید ایروانی نے صیہونی حکومت کو شام کے لیے مسلسل خطرہ قرار دیا اور کہا کہ تل ابیب سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں کو نظرانداز کرتے ہوئے نہ صرف جولان سے پیچھے ہٹنے کا نام نہیں لے رہا ہے بلکہ اسے اپنے ناجائز قبضے اور شام کی فوجی اور تحقیقاتی تنصیبات کو تباہ کرنے میں امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے زور دیکر کہا کہ سلامتی کونسل کو چاہیے کہ صیہونی حکومت کو شام پر قبضے سے باز رکھے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .