12 فروری، 2025، 1:29 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85748899
T T
0 Persons

لیبلز

رہبر انقلاب اسلامی نے ملک کی دفاعی صنعت کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کا معائنہ کیا

 تہران – ارنا –  رہبر انقلاب اسلامی اورمسلح افواج کے سپریم کمانڈرآیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج بدھ 12 فروری کو اقتدار1403 نمائش میں، ایران کی دفاعی صنعت کے ماہرین اور سائنسدانوں کی تیار کردہ مصنوعات کا ایک گھنٹے تک معائنہ کیا

 ارنا کے مطابق اس نمائش میں فضائی دفاع کے جدید ترین وسائل، بیلسٹک اور کروز میزائل اور اسمارٹ، فضائی اسلحے اور ڈرون طیارے نیز بحریہ کے جدید ترین جنگی وسائل اور فلوٹنگ سسٹمس رکھے گئے ہیں۔  

 صنعتی دفاع کے ماہرین نے اس نمائش کے معائنے کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ کے لئے نمائش کے لئے رکھی گئی، دفاعی مصنوعات کے حوالے سے ضروری  توضیحات بیان کیں۔    

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .