اسلامی جمہوریہ ایران کی جلفا سرحد کے کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل، علی بیسلم نے ارنا کے نمائںدے سے بات چیت میں بتایا کہ گزشتہ ایرانی سال کے ابتدائی دس مہینے میں 15 کروڑ 29 لاکھ، 98 ہزار 619 ڈالر کی مالیت کا 2 لاکھ 64 ہزار 863 ٹن سامان اس سرحد سے برآمد کیا گیا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ رواں ایرانی سال کے پہلے دس مہینے میں جلفا سرحد سے 21 کروڑ، 29 لاکھ، 59 ہزار454 ڈالر کی مالیت کا 3 لاکھ 36 ہزار 668 ٹن سامان برآمد کیا گیا ہے۔
ایران کی جلفا سرحد کے کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ اس سرحد سے برآمد کیا جانے والا سامان، ترکیہ، جمہوریہ آذربائیجان، آرمینیا، عراق، روس ، جارجیا، افغانستان، ترکمنستان اور قزاقستان بھیجا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ