اے سی ڈی کو بین الاقوامی ادارے میں تبدیل کرنے کی حمایت کرتے ہیں: وزیر خارجہ عراقچی

تہران/ارنا- وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایشیئن کوآپریشن ڈائیلاگ اے سی ڈی کے سیکریٹری جنرل ناصر المطیری سے ملاقات اور گفتگو کی۔

 ناصر المطیعی نے اس موقع پر وزیر خارجہ عراقچی کو اے سی ڈی کے تحت ہونے والے تعاون کی آخری صورتحال کی رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے تہران میں اس مرکز کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس اور دوحہ میں سربراہی اجلاس کے بعد رونما ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں گفتگو اور ایران کے دور صدارت کی قدردانی کی۔

اے سی ڈی کے سیکریٹری جنرل نے رکن ممالک کے مابین تعاون میں فروغ پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ عراقچی نے بھی ایشیائی ممالک کے اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ جیسی تنظیموں کے اہم کردار پر زور دیا اور کہا کہ ایران اس مرکز کو بین الاقوامی ادارہ بنانے کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کویت کی حکومت کی جانب سے اے سی ڈی کے سیکریٹیریئٹ کی میزبانی کا بھی خیرمقدم کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اے سی ڈی یا ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ میں براعظم ایشیا کے 35 ممالک کو رکنیت حاصل ہے۔

 ستمبر 2023 سے لیکر جنوری 2025 تک اس اسمبلی کی سربراہی اسلامی جمہوریہ ایران کو سونپی گئی تھی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .