11 فروری، 2025، 11:33 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85747645
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور سلطنت عمان کی مسلح افواج کے سربراہان کی ملاقات

تہران - ارنا - ایران اور عمان کی مسلح افواج کے سربراہان نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور فوجی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ملاقات کی۔

سلطنت عمان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل عبداللہ بن خمیس الرئیسی نے آج صبح ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کا مقصد علاقائی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور فوجی تعلقات کا فروغ ہے۔

سلطنت عمان کی مسلح افواج کے چیف پیر کی شام میجر جنرل باقری کی سرکاری دعوت پر تہران پہنچے ہیں، جہاں وہ ایرانی مسلح افواج کی صلاحیتوں کی نمائش کا دورہ اور مسلح افواج کے کمانڈروں سے ملاقات کریں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .