انقلاب سے آزادی تک اتحاد وہمدلی کے ساتھ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں ميں عوام کی پرشکوہ شرکت

 تہران – ارنا – آج 22 بہمن مطابق 10 فروری 2025 کو دارالحکومت تہران میں عوام نے  ایک بار پھر سڑکوں پرنکل کر یوم آزادی کے جلوسوں  میں اتحاد، یک جہتی اور ہمدلی کے ساتھ پرشکوہ ترین مثالی شرکت سے عشق انقلاب سے سرشاری و ہمدلی  اور وحدت  کے جلوے پیش کئے

ارنا کے مطابق آج اسلامی انقلاب کی چھیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے  دارالحکومت تہران کی شاہراہ انقلاب پر ایک بار پھر عوام نے وحدت ویک جہتی کے مثالی جلوے پیش کئے اور انقلاب اسلامی نیز اسلامی نظام سے اپنی وابستگی دنیا پر  ثابت کردی۔

گزشتہ برسوں کی طرح آج بھی اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ پر، شدید سردی کے باوجود  عوام نے اپنے کنبے والوں، حتی چھوٹے بچوں کو لے کر گھروں سے نکل پڑے اور یوم آزادی کی ریلیوں میں شرکت کی۔

 آج یوم آزدی کے جلوسوں میں خواتین، بچوں، بوڑھوں اور نوجوانوں، سبھی نے  خاص ملی ومذہبی جوش وولولے کے ساتھ اسلامی انقلاب کی چھیالیسویں سالگرہ کے جلوسوں میں شریک ہوکر اسی جذبے کی نشاندہی کی جو انقلاب کے ابتدائی ایام میں دنیا نے ایرانی عوام میں دیکھا تھا۔

ایرانی عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ پائیداری و استحکام کے ساتھ اسلامی انقلاب کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

رپورٹوں کے مطابق دارالحکومت تہران میں اسلامی انقلاب کی ریلیاں تیرہ مختلف راستوں سے گزر کر شاہراہ انقلاب اور پھر آزادی اسکوائر پر پہنچ کر ختم ہوئيں۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .