7 فروری، 2025، 11:00 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85743170
T T
0 Persons

لیبلز

ٹرمپ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندیوں کا صدارتی فرمان صادر کردیا

 نیویارک – ارنا – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات  6 فروری 2025 کی رات، صیہونی وزیر اعظم کی واشنگٹن میں موجودگی کے موقع پر اسرائیل کی حمایت میں بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے کا صدارتی فرمان صادر کردیا

ارنا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے جمعرات کی رات ٹرمپ کے حوالے سے  ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ " میں ڈونلڈ  ٹرمپ، امریکی صدر، اعلان کرتا ہوں کہ منشور روم  کی بنیاد پر قائم ہونے والی بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے امریکا اور ہمارے قریبی اتحادی اسرائیل کے خلاف غیر قانونی اقدام کیا ہے۔"

 بیان میں کہا گیا ہے کہ" بین الاقوامی فوجداری عدالت نے بغیر کسی قانونی بنیاد کے ریاستہای متحدہ  اور اس کے بعض اتحادیوں، منجملہ اسرائیل کے خلاف ابتدائی تحقیقات شروع کیں اور اسرائيلی وزیر اعظم بن یامن نتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع، یواو گالانت کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرکے، جس کی وہ مجاز نہيں ہے، اپنی طاقت کا ناجائز استعمال کیا ہے۔ "

 ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ " بین الاقوامی فوجداری عدالت، ریاستہائے متحدہ یا اسرائیل کےخلاف کسی اقدام کی مجاز نہیں ہے کیونکہ ان میں سے کوئی بھی ملک نہ منشور روم کا ممبر ہے نہ ہی بین الاقوامی فوجداری عدالت کا رکن ہے۔ ان میں سے (امریکا اور اسرائیل ميں سے) کسی نے بھی بین الاقوامی فوجداری عدالت کی صلاحیت کو تسلیم نہیں کیا ہے اور دونوں ہی،  پیشرفتہ جمہوریت اور  ایسی فوج کے مالک ہیں جو جنگ کے قوانین  کی پابند ہیں۔  

 ٹرمپ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا ہے کہ " بنابریں ہمارے   افراد کے خلاف جنہیں تحفظ حاصل ہے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے،تحقیق، گرفتاری یا قید کرنے کا ہر اقدام ریاستہائے متحدہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے خلاف غیر معمولی خطرہ سمجھاجاتا ہے اور میں، سرکاری طور پر اس خطرے کے مقابلے کے لئے ہنگامی حالت کا اعلان کرتا ہوں۔"

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .