پاکستان کے نیشنل ٹیلی ویژن کے مطابق، یہ جان لیوا حملہ آج (پیر) صبح ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافات میں واقع درابن کے علاقے میں ہوا۔
اپنےپیغام میں، پاکستانی وزیر داخلہ نے پولیس فورسز پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میں چار پولیس افسران اور ایک شہری جاںبحق ہوگئے۔
ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
اس سے قبل، دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان ماضی میں صوبے میں کئی مہلک بم دھماکوں، خودکش کارروائیوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔
آپ کا تبصرہ