جینین پر صیہونی حکومت کے تباہ کن حملوں کا 14 واں دن/ قابضین کے ساتھ شدید مزاحمتی جنگ

تہران (ارنا) صیہونی فوج جنین پر مسلسل 14ویں روز بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہے جہاں مزاحمتی محاز انکا سامنا کر رہا ہے۔

العربی الجدید کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی قابض فوج نے شمال مغربی کنارے کے شہر جنین اور پناہ گاہ کیمپ پر مسلسل 14ویں روز بھی حملے جاری رکھے۔

جنین میں گزشتہ ماہ شروع ہونے والے صیہونی حملوں میں اب تک 26 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

جبکہ طولکرم اور اس کے کیمپ پر مسلسل 8ویں روز بھی قابض افواج نے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قابضین نے شمال مشرقی مغربی کنارے کے علاقے میں چھاپے مارے، بہت سے خاندانوں کو اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور کیا اور رہائشیوں کو ادھر ادھر جانے سے روک دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .