31 جنوری، 2025، 1:02 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85735562
T T
0 Persons

لیبلز

سید عباس عراقچی: ہم شام کے استحکام اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کو غزہ میں فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبرکو آپریشن طوفان الاقصی نے فلسطینی کاز کو زندہ کر دیا۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا: تہران غزہ میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے تیار ہے۔ ہم غزہ میں فتح اور قیدیوں کی واپسی پر فلسطینی مزاحمت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا: "7 اکتوبرنے مسئلہ فلسطین اور اس  مشن کو زندہ کر دیا اور یہ مسئلہ خطے اور دنیا کا  پہلا مسئلہ بن گیا۔"

اپنی گفتگو کے ایک حصے میں  سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کرے گا جسے شامی عوام تسلیم کرتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم شامی علاقوں کے استحکام اور اتحاد کی حمایت کرتے ہیں۔"

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .