ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے ارنا سے ایک گفتگو میں کہا: "دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ ہم نے زمین، فضا اور سمندر میں کئی مشترکہ مشقیں کی ہیں، نیز ہمارے ملک میں مختلف ممالک کے اور مختلف ممالک کے فوجی کیڈٹس ہمارے ملک میں تعلیم و ٹریننگ حاصل کر رہے ہيں۔ اس کے ساتھ ہی ہماری بندرگاہوں پر مختلف ملکوں کے فوجی بحری جہازوں آتے جاتے رہتے ہيں اور اسی طرح ہمارے بحری جہاز بھی دوسرے ملکوں ی بندرگاہوں کا سفر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان حقائق سے بخوبی پتہ چلتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی طاقت کتنی مضبوط ہے اور اس کے ساتھ ہی دشمنوں کے لئے یہ پیغام بھی ہے کہ ہم کسی بھی صورت میں تنہا نہيں رہيں گے۔
ایڈمرل سیاری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دشمنوں کی کوشش انقلاب اور ہمارے ملک کو الگ تھلگ کرنے کی ہے، مزید کہا: " ہمارے ملک ميں دنیا کے مختلف ملکوں کے فوجی اتاشی ہیں اور وہ سالانہ تقریبات میں باضابطہ حصہ لیتے ہيں جس کا صاف پیغام یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون رکھتے ہيں۔
ایڈمرل سیاری نے مزید کہا: "ہماری مسلح افواج کی دفاعی اور ڈیٹرنس صلاحیتیں اتنی زیادہ ہیں کہ کوئی ہم پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔"
آپ کا تبصرہ