الیکٹرانک جنگی آلات اور مصنوعی ذہانت کے استعمال میں ایرانی فوج کو برتری حاصل

قصر شیرین - ارنا - مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور الیکٹرانک جنگ سے مستفید ہو رہی ہے اور ملک کی خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

 میجر جنرل محمد باقری نے مغربی ایران  میں جاری فوجی مشقوں اپنے خطاب میں ایرانی  فوجی دستوں کی تعریف کی اور کہا: "اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج حملے کے تمام شعبوں میں شاندار نتائج حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے ایرانی مسلح افواج کی مشقوں کی ضرورت  کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "ہمارے پاس الیکٹرانک جنگ کے میدانوں میں دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری تیاری ہے، اور فوجی دستے مطلوبہ اور مناسب طریقے سے قوم کی سلامتی یقینی  بنا رہے ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .