27 جنوری، 2025، 7:54 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85732621
T T
0 Persons

لیبلز

شام میں تین دن میں 35 کو سزائے موت

27 جنوری، 2025، 7:54 PM
News ID: 85732621
شام میں تین دن میں 35 کو سزائے موت

تہران- ارنا – دمشق پر مسلط  مسلح باغی گروہ تحریر الشام کے سرغنہ الجولانی اوراس کے ساتھیوں نے گزشتہ بہتر گھنٹے میں 35 لوگوں کو پھانسی دے دی

  ارنا نے شام کے میڈیا ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دمشق پر مسلط مسلح باغیوں نے شام میں پھیلے ہوئے ہرج و مرج سے فائدہ اٹھاکر پرانا بدلہ لینے کی کارروائیوں کے الزام میں دسیوں  لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

 اس رپورٹ  کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نگراں ادارے کے مطابق ان گرفتاریوں کے سلسلے میں سخت تشدد سے کام لیا گیا ہے اور  ان کے دوران 35 لوگوں کو موت کے حوالے کردیا گیا۔  

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ شام میں مذہبی اقلیتی کے ساتھ توہین آمیز برتاؤ کیا جارہا ہے۔

اس ادارے کے مطابق جن لوگوں کو پھانسیاں دی گئی ہیں ان میں اکثر سابق حکومت کے افسران تھے جنہوں نے خود سے ہی    الجولانی  کے فوجیوں کے سامنے پیش ہوکر خود کو متعارف کرایا تھا لیکن اس کے باوجود انہیں پھانسی دے دی گئی ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .